Home / انٹر نیشنل / آسٹریلیا میں لاک ڈاون کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج، متعدد گرفتار

آسٹریلیا میں لاک ڈاون کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج، متعدد گرفتار

آسٹریلیا میں لاک ڈاون کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج، متعدد گرفتار
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا میں سڈنی سمیت دیگر کئی شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافے کی وجہ سے لاک ڈاون لگانے کے فیصلے کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتے ہو جب مظاہرین نے رکاوٹیں توڑیں اور پلاسٹک کی بوتلیں اور گملے پھینکنا شروع کیے تو متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔مارچ کے شرکا نے ماسک پہنے بغیر سڈنی کے وکٹوریا پارک سے ٹاون ہال تک مارچ کیا اور انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی اور دی ٹرتھ کے الفاظ درج تھے۔ن احتجاجی مظاہروں کے دوران سڈنی میں پولیس کی بڑی تعداد حکومت کے مطابق بغیر اجازت کی جانے والی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے موجود رہی۔ نیو ساوتھ ویلز پولیس نے کہا ہے کہ وہ آزادی اظہار اور لوگوں کے اجتماع کو تسلیم کرتے ہیں لیکن یہ احتجاج پبلک ہیلتھ آرڈر کی خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔نیو ساوتھ ویلز پولیس نے مزید کہا ہے کہ وسیع کمیونٹی کی حفاظت ہمیشہ سے ہماری ترجیح رہی ہے۔
خیال رہے کہ یہ احتجاجی مظاہرے ایک ایسے وقت میں شروع ہوئے ہیں جب ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 163 کیسز سامنے آئے ہیں۔آسٹریلیا کے وزیر صحت بریڈ ہیزرڈ نے کہا ہے کہ ہم ایک جمہوریت ہیں اور میں عام طور پر لوگوں کے احتجاج کے حق کی حمایت کرتا ہوں لیکن اس وقت ہمارے ہاں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ہمارے ہاں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہوتا اور وہ ایسے مظاہروں میں شامل ہونے اور ایک دوسرے کے قریب جانیکو عام سی بات سمجھتے ہیں۔دوسری جانب میلبورن میں بھی ہزاروں مظاہرین نے ریاستی پارلیمان کے سامنے مظاہرہ کیا اور آزادی آزادی کے نعرے لگائے۔ انہوں نے کچھ بینرز پر لکھ رکھا تھا کہ یہ پابندیاں کورونا وائرس سے متعلق نہیں بلکہ یہ لوگوں پر حکومت کا کنٹرول بڑھانے کے لیے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar