Home / پاکستان / آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایف ڈبلیو او کو قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایف ڈبلیو او کو قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایف ڈبلیو او کو قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ہیڈ کوارٹرز کے دور ے کے دور ان ایف ڈبلیو او کے بڑے منصوبوں کیلئے استعداد کار بڑھانے کی تعریف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او کو قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو ایف ڈبلیو او کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترقیاتی منصوبوں پرکام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے بڑے منصوبوں کیلئے استعداد کار بڑھانے کی تعریف بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ قومی مفاد میں تعاون کرنا ہوگا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar