Home / انٹر نیشنل / یورپی یونین ترکی کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرتی ہے تواس کا جواب دینا پڑے گا.میلوت کیواسوگلو

یورپی یونین ترکی کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرتی ہے تواس کا جواب دینا پڑے گا.میلوت کیواسوگلو

ترکی یورپی یونین سے توقع کرتا ہے کہ وہ اس مسئلہ کے حل کا حصہ بن سکے ۔میلوت کیواسوگلو

انقرہ۔ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک وزیر خارجہ میلوت کیواسوگلو نے کہاہے کہ کہ اگریورپی یونین ترکی کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرتی ہے تو ہمیں اس کا جواب دینا پڑے گا اور ترکی خود کو یونان اور قبرص کے ہاتھوں یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے گا ۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خارجہ میلوت کیواسوگلو کی طرف سے یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب گذشتہ ہفتے فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے وزراء 13 جولائی کو قبرص اقتصادی زون میں ترکی سے متعلق اقدامات کے علاوہ ترکی پر نئی پابندیوں عائد کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے، ترکی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر یورپی یونین ترکی کے خلاف مزےد پابندیاں عائد کرتی ہے تو ہم اس کا جواب دینے پر مجبور ہوں گے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوجائے گی اور اس سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا ہم یورپی یونین سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلہ کے حل کا حصہ بن سکے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar