Breaking News
Home / انٹر نیشنل / یورپی معیشت کی بحالی کیلئے 750 ارب یورو کے معاشی بحالی فنڈ کی تجویز

یورپی معیشت کی بحالی کیلئے 750 ارب یورو کے معاشی بحالی فنڈ کی تجویز

یورپی معیشت کی بحالی کیلئے 750 ارب یورو کے معاشی بحالی فنڈ کی تجویز

یورپی یونین میں شامل ممالک کو اس بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی‘سربراہ ایگزیکٹو کمیشن یورپی یونین

برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی یونین کے ایگزیکٹو کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈر لین نے کورونا وبا سے متاثرہ یورپی معیشت کی بحالی کےلیے گزشتہ روز 750 ارب یورو (825 ارب امریکی ڈالر یا تقریباً 1330 کھرب پاکستانی روپے کے امدادی فنڈ کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یورپی یونین میں شامل ممالک کو اس بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

اس امدادی فنڈ میں سے 500 ارب یورو گرانٹ کی شکل میں جبکہ باقی 250 ارب یورو قرضوں کی شکل میں یورپی یونین کے ممالک کو دیئے جائیں گے تاکہ یورپی معیشت کم سے کم وقت میں دوبارہ بحال ہوسکے۔واضح رہے کہ یورپی یونین پہلے ہی 540 ارب یورو کے ابتدائی امدادی پیکیج کی منظور دے چکا ہے جس میں یہ اضافی رقم شامل ہونے کے بعد بحالی و امدادی فنڈ کی مجموعی مالیت 1290 ارب یورو ہوجائے گی جس سے یورپی یونین میں شامل 27 ممالک فائدہ اٹھاسکیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar