Breaking News
Home / انٹر نیشنل / یورپین یونین میں اندرونی سرحدیں کھول دی گئیں،شہریوں کی بلارکاوٹ آمدورفت

یورپین یونین میں اندرونی سرحدیں کھول دی گئیں،شہریوں کی بلارکاوٹ آمدورفت

یورپین یونین میں اندرونی سرحدیں کھول دی گئیں،شہریوں کی بلارکاوٹ آمدورفت

یورپ 2030 تک سیر و سیاحت کرنے والے افراد کے 41.1 فیصد کی توجہ کا مرکز ہوگا،ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن

برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپین یونین میں اندرونی سرحدیں کھل گئیں جس کے بعد کئی یورپی ممالک کے شہری اپنے پڑوسی ممالک میں بلا رکاوٹ داخل ہوئے.

میڈیارپورٹس کے مطابق بیلجیئم، فرانس، جرمنی، چیک ریپبلک، ڈنمارک اور یونان نے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں ،اس حوالے سے کورونا وائرس سے سب سے پہلے اور زیادہ متاثر ملک اٹلی نے پہل کی اور اس نے 3 جون کو ہی اپنے پڑوسی ممالک سمیت تمام یورپین سیاحوں کے لئے سرحدیں کھول دی تھیں۔

اسی طرح بلغاریہ، کروشیا، ہنگری، لیٹویا، لتھوینیا، اسٹونیا، سلواکیہ اور سلوینیہ نے بھی پڑوسی ممالک کے لئے سفری پابندیوں میں نرمی کا آغاز کر رکھا ہے۔

آسٹریا نے منگل سے 31 ممالک کیلئے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں ،اس دوران کچھ ممالک کی پالیسی یہ بھی ہے کہ ان ممالک کے ساتھ آمد و رفت کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں جو انہیں بھی یہی سہولت دیں۔ کیونکہ اندرون یورپ ہی کچھ ممالک ایسے ہیں جن کے بارے میں ابھی یہ خدشات موجود ہیں کہ وہاں کورونا وائرس پر پوری طرح قابو نہیں پایا جاسکا۔ یاد رہے کہ یورپ میں یہ سیاحت کا سیزن ہے۔

یورپ میں چھوٹی بڑی ملاکر 23 لاکھ کمپنیاں سیاحت کے کاروبار سے منسلک ہیں جس کے ذریعے 12 اعشاریہ 3 ملین افراد روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ 2018 میں سیر و سیاحت کا شعبہ یورپین جی ڈی پی کا 3 اعشاریہ 9 فیصد کا حصہ فراہم کر رہا تھا۔ لیکن اگر اس شعبے کو دیگر شعبوں کے فائدے سے ملاکر دیکھا جائے تو مجموعی طور پر یہ یورپین جی ڈی پی کا 10 اعشاریہ 3 فیصد بنتا ہے جسکے ذریعے 27 اعشاریہ 3 ملین افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ اس شعبے کی یورپ کیلئے اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 2017 میں دنیا بھر میں 1.32 بلین افراد نے سیاحت کی۔ جن میں سے 671 ملین افراد نے یورپ کا سفر کیا۔ ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن کی جانب سے جاری ایک تحقیق کے مطابق یورپ 2030 تک سیر و سیاحت کرنے والے افراد کے 41.1 فیصد کی توجہ کا مرکز ہوگا۔ گویا 744 ملین افراد سیاحت کیلئے یورپ کا رخ کریں گے۔ایک اندازے کے مطابق یورپ میں برطانیہ سمیت 684700 ہوٹل ہیں۔ جن کا زیادہ کاروبار سیاحت کے بل بوتے پر ہی جاری رہ سکتا ہے۔ ایک اور تحقیق کے مطابق یورپ میں جن ممالک کے سیاح زیادہ آتے ہیں ان میں امریکا اور چین سرفہرست ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar