Breaking News
Home / صفحۂ اول / یوراج سنگھ نے چاہل کو بھنگی کہنے پر معافی مانگ لی

یوراج سنگھ نے چاہل کو بھنگی کہنے پر معافی مانگ لی

یوراج سنگھ نے چاہل کو بھنگی کہنے پر معافی مانگ لی

کسی بھی قسم کی ذات پات اور رنگ و نسل کی تفریق پر یقین نہیں رکھتا ، یوراج سنگھ

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے سابق آل راﺅنڈر یوراج سنگھ نے یوزویندرا چاہل کو بھنگی کہنے پر معافی مانگ لی۔سوشل میڈیا پر مہم اور اپنے خلاف پولیس تحقیقات پر یوراج نے کہا کہ میں کسی بھی قسم کی ذات پات اور رنگ و نسل کی تفریق پر یقین نہیں رکھتا اورانسانیت کے کام آنے کو ہمیشہ تیار رہتا ہوں۔میرے کمنٹس کو غلط سمجھا گیا تاہم جس کی بھی میرے الفاظ سے دل آزاری ہوئی میں اس سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔ یاد رہے کہ روہت شرما سے انسٹاگرام لائیو پر یوراج نے چاہل کی ٹک ٹاک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انھیں بھنگی کہا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

آسٹریلیا نے حزب اللہ کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

آسٹریلیا نے حزب اللہ کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا کینبرا(ڈیلی …

Skip to toolbar