Home / شوبز / ہر دل عزیز فن کار معین اختر کی 9ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

ہر دل عزیز فن کار معین اختر کی 9ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

ڈیلی پاکستان آن لائن

کراچی :کروڑوں دلوں پر راج کرنےوالے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کی آج 9ویں برسی منائی جارہی ہے۔لیجنڈ اداکار معین اختر کو فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھاکیونکہ فلم ہو یا ٹی وی یا پھرسٹیج ڈرامہ انہوں نے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا، معین اختر کے طنز ومزاح سے بھرپور جملوں نے تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا۔معین اختر 24 دسمبر 1950ءکو کراچی میں پیدا ہوئے، زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ سٹیج ڈرامے ’دی مرچنٹ آف وینس‘ میں محض 13 برس کی عمر میں دی جبکہ فنی کیرئیر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966ءمیں کی۔ساتھی اداکاروں کے مطابق معین اخترمحض اداکار ہی نہیں بلکہ ایک دور کا نام تھا جنھوں نے فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھائی، فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازاگیا۔معین اخترکے معروف ٹی وی ڈراموں میں روزی، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی، سٹوڈیو پونے تین، یس سر نو سر اورعید ٹرین شامل ہیں، ڈرامہ روزی میں ان کاکردارشائد کبھی نہ بھلایا جاسکے۔معین اختر کے کئی مشہور اسٹیج ڈرامے آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔معین اختر 22 اپریل سن2011 کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

این اے 249: ضمنی الیکشن کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا

این اے 249: ضمنی الیکشن کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا غیر حتمی نتائج …

Skip to toolbar