Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان اور بھارتی کرکٹر سریش رائنا سمیت 34 افراد کو گرفتار۔

ہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان اور بھارتی کرکٹر سریش رائنا سمیت 34 افراد کو گرفتار۔

ممبئی : ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ممبئی پولیس نےکرونا وائرس سے بچاؤسے متعلق حفاظتی تدابیر پر عملدامد نہ کرنے اور سماجی دوری کی خلاف ورزی پر ایک نائٹ کلب پر چھاپے کے دوران ہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان اور بھارتی کرکٹر سریش رائنا سمیت 34 افراد کو گرفتارکرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ممبئی کے پوش علاقے میں واقع نائٹ کلب پر پیر اور منگل کی درمیانی رات 3 بجے چھاپہ مارا. گرفتار ہونے والوں میں سوزین خان اور سریش رائنا سمیت 13 خواتین اور کلب کے عملے کے 7 افراد شامل تھے۔

ممبئی پولیس کے مطابق خواتین کو تنبیہ کرکےگھر جانے دیا گیا جب کہ مردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں ضمانت کے بعد چھوڑا گیا۔

واضح رہے کہ سوزین خان بالی وڈ ادکار ہریتک روشن کی سابق اہیلہ ہیں اور دونوں کے درمیان 2014 میں علیحدگی ہوگئی تھی جب کہ کرکٹر سریش رائنا نے رواں سال اگست میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar