Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ہانگ کانگ خود مختار نہیں رہا،امریکہ کی اربوں ڈالر ز کی تجارت خطرے میں پڑ گئی‘مائیک پومپیو

ہانگ کانگ خود مختار نہیں رہا،امریکہ کی اربوں ڈالر ز کی تجارت خطرے میں پڑ گئی‘مائیک پومپیو

ہانگ کانگ خود مختار نہیں رہا،امریکہ کی اربوں ڈالر ز کی تجارت خطرے میں پڑ گئی‘مائیک پومپیو

ہانگ کانگ کو چین سے خود مختار حیثیت حاصل ہے، امریکا پہلے ہی ہانگ کانگ سے متعلق چین کے فیصلے کو تباہ کن قرار دے چکا ہے

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کانگریس کو تصدیق کردی ہے کہ چین کے نافذ کردہ نئے ایکٹ کے بعد اب ہانگ کانگ کی خود مختارحیثیت نہیں رہی، جس کے بعد ہانگ کانگ اور امریکا کے درمیان اربوں ڈالرز کی تجارت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

ایک بیان میں مائیک پومپیو نے کہا کہ کوئی بھی سمجھدار شخص زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے اب یہ بات نہیں کرسکتا کہ ہانگ کانگ کو چین سے خود مختار حیثیت حاصل ہے، امریکا پہلے ہی ہانگ کانگ سے متعلق چین کے فیصلے کو تباہ کن قرار دے چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر امریکی سفیر کہہ چکے ہیں کہ چین کی متعلقہ قانون سازی ہانگ کانگ کی خود مختاری کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، امریکا نے گزشتہ سال ہانگ کانگ کے مظاہرین کے لیے انسانی اور جمہوری حقوق پر ایک قانون پاس کیا تھا۔مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ اسی قانون کے تحت امریکا کو ہر سال چین سے ہانگ کانگ کی خود مختاری کی تصدیق کرنا ہوتی ہے، ہانگ کانگ کی خود مختاری سے متعلق فیصلہ خوش کن نہیں ہے، اب یہ واضح ہے کہ چین ہانگ کانگ کو اپنے زیر تسلط لارہا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

آئی جی سندھ ناکام ہوگئے، انہیں ہٹانے کیلئے وزیراعظم کوخط لکھ دیا، گورنرسندھ

آئی جی سندھ ناکام ہوگئے، انہیں ہٹانے کیلئے وزیراعظم کوخط لکھ دیا، گورنرسندھ کراچی فروری …

Skip to toolbar