Breaking News
Home / انٹر نیشنل / گیارہ سال بعد پاکستان تیسری مرتبہ دو سال کے لئے سارک چیمبر کی سربراہی سنبھالے گا

گیارہ سال بعد پاکستان تیسری مرتبہ دو سال کے لئے سارک چیمبر کی سربراہی سنبھالے گا

جنرل اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کی تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن 30 جون اور یکم جولائی کو منعقد ہوں گی۔

لاہور ۔ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گیارہ سال بعد پاکستان تیسری مرتبہ دو سال کے لئے سارک چیمبر کی سربراہی سنبھالے گا. آئندہ ہفتے سے پاکستان کے معروف کاروباری رہنما افتخار علی ملک سارک چیمبر کے آئندہ صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
افتخار علی ملک کو متفقہ طور پر چیمبر کا صدر نامزد اور منتخب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سارک چیمبر کا ورچوئل اجلاس حال ہی میں منعقد ہوا ہے جس میں سارک چیمبر کے سبکدوش ہونے والے صدر رووان ایڈرے سنگھے کے علاوہ نائب صدر افغانستان خیر الدین میال احمد، نائب صدر بنگلہ دیشی محبوب العالم جن کو سینئر نائب صدر نامزد کیا گیا ہے نے شرکت کی۔ مزید برآں اجلاس میں سابق صدر داشواگن ٹیسی چپ دورجی ، نائب صدر بھارت ونود جونیجا، نائب صدر نیپا چندی راج ڈھاکل اور سری لنکا سے نائب صدر ڈاکٹر ایم روہیتا سلوا نے بھی شرکت کی ہے۔ اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عہدہ صدارت حوالہ کرنے اور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل اسمبلی کے مشترکہ سیشنز کی تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن 30 جون اور یکم جولائی کو منعقد ہوں گی۔
واضح رہے کہ افتخار علی ملک پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت ہیں جو سارک چیمبر کے آغاز سے اس کے ساتھ منسلک ہیں اور گزشتہ 25 سال سے علاقائی تعاون اور باہمی رابطوں کے فروغ کے لئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ افتخار علی ملک 1990ء میں ایوان صنعت و تجارت لاہور اور 2000ء میں وفاق ایوانہائے صعنت و تجارت پاکستان کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
افتخار علی ملک اس وقت سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے وہ تیسرے پاکستانی ہیں جو سارک چیمبر آف کامرس کے صدر بنیں گے۔ مزید برآں وہ سارک چیمبر کے مسلسل پانچ بار نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔ افتخار علی ملک گارڈ انڈسٹریزگروپ کے چیئرمین بھی ہیں ان کا شمار ملک کے معروف اور نامور مخیر حضرات میں بھی ہوتا ہے جو دور جدید ترین ممتاز بختاور ٹرسٹ ہسپتال چلا رہے ہیں جہاں پر عوام کو معیاری اور مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ دونوں ہسپتالوں نے متاثرین زلزلہ اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے علاج معالجہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں جبکہ ممتاز بختاور ٹرسٹ نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے بھی عطیات دیئے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar