Breaking News
Home / پاکستان / گوجرانوالہ میں بچوں سے زیادتی کے تین ملزم گرفتار

گوجرانوالہ میں بچوں سے زیادتی کے تین ملزم گرفتار

گوجرانوالہ میں بچوں سے زیادتی کے تین ملزم گرفتار

جن بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ان کی عمریں 9سے 13 سال کے درمیان تھیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

گوجرانوالا(ڈیلی پاکستان آن لائن) گوجرانوالہ پولیس نے بچوں سے زیادتی کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق وزیر آباد میں 2 اور کھیالی میں زیادتی کا ایک مقدمہ درج ہوا، جن بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ان کی عمریں 9سے 13 سال کے درمیان تھیں.

کھیالی میں ملزم قاری اویس نے مدرسہ کی چھت پر بچے کو ذیادتی کا نشانہ بنایا، بدفعلی کے مقدمات میں ملزمان قاری علی اویس، علی رضا اکرم اور اکبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ احمد نگر میں دکاندار کو لوٹ مار کے بعد اغواءاور قتل میں ملوث دوملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ، گرفتارملزمان میں احسن اشفاق، کاوش سرفراز اور شفیق شامل ہیں، دکاندار کے قتل میں ملوث ملزمان علی رضا اور اکرم سے مال مسروقہ اور گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar