Breaking News
Home / پاکستان / گلگت بلتستان،آزاد کشمیر سمیت صوبوں کےلئے مزید250 وینٹی لیٹرز کے اجرا ءکی منظوری

گلگت بلتستان،آزاد کشمیر سمیت صوبوں کےلئے مزید250 وینٹی لیٹرز کے اجرا ءکی منظوری

گلگت بلتستان،آزاد کشمیر سمیت صوبوں کےلئے مزید250 وینٹی لیٹرز کے اجرا ءکی منظوری

پنجاب کےلئے 72، سندھ ،خیبر پی کے 52،52 ،بلوچستان 20،آزادجموں وکشمیراورگلگت بلتستان کےلئے 10،10 مختص

اسلام آباد کےلئے 34وینٹی لیٹرزجاری کئے گئے ہیں،دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 32فیصدکورونا مریضوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر نے کوروناوائرس کی صورتحال پرقابوپانے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے مزید250وینٹی لیٹرز کے اجرا ءکی منظوری دی گئی ہے۔

سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں دستیاب اعدادوشمارکے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مطابق پنجاب کےلئے 72وینٹی لیٹرز ، سندھ اورخیبرپختونخوا کےلئے 52،52 بلوچستان کےلئے 20،آزادجموں وکشمیراورگلگت بلتستان کےلئے 10،10 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےلئے 34وینٹی لیٹرزجاری کئے گئے ہیں۔

اضافی وینٹی لیٹرزکی فراہمی کامقصدآزادکشمیر، گلگت بلتستان اوروفاقی دارالحکومت سمیت صوبوں کی استعدادمیں اضافے کی ضروریات پوری کرناہے۔دستیاب وینٹی لیٹرزمیں سے 32فیصدوینٹی لیٹرزکوروناوائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar