Breaking News
Home / شوبز / گلوکارہ عاصمہ لتا نے اپنے وزن میں 10پونڈ کی کمی کر لی

گلوکارہ عاصمہ لتا نے اپنے وزن میں 10پونڈ کی کمی کر لی

گلوکارہ عاصمہ لتا نے اپنے وزن میں 10پونڈ کی کمی کر لی
مزید 10پونڈ وزن کم کرنے کےلئے پر عزم ہوں، ایکسرسائز کو زندگی کا لازمی جزو بنا لیا ‘ گفتگو
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ و گلوکارہ عاصمہ لتا نے اپنے وزن میں 10پونڈ کی کمی کر لی جبکہ انہوں نے مزید 10پونڈکمی کرنے کاعزم ظاہر کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ عاصمہ لتا نے ایکسر سائز کے ذریعے اپنے وزن میں 10پونڈ کمی کر لی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ میں پر امید ہوں کہ جلد مزید 10پونڈ وزن کم کر لوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر سنجیدگی کی وجہ سے میرے وزن میں اضافہ ہوا لیکن اب میں نے خود پر توجہ دی ہے اور وزن کمی پر توجہ مر کوز کر رکھی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزن کی کمی سے میں خود کو چست محسوس کررہی ہوں اور اب میں نے ایکسر سائز کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنالیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar