Home / شوبز / گلوکارہ ایڈیل نے انسٹا گرام پر واپسی کر کے دنیا کو حیران کر دیا

گلوکارہ ایڈیل نے انسٹا گرام پر واپسی کر کے دنیا کو حیران کر دیا

ڈیلی پاکستان آن لائن

نیویارک : مشہور برطانوی گلوکارہ ایڈیل گزشتہ کئی ماہ سے انسٹاگرام پر غیر فعال تھیں، تاہم اب انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک سرپرائز پوسٹ کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی کرکے پوری دنیا کو حیران کردیا۔ گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ سیاہ رنگ کے لباس میں موجود ہیں۔اس تصویر کے ساتھ انہوں نے مداحوں کی جانب سے ان کی 32 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینے کا شکریہ ادا کیا جبکہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران گھر میں محفوظ رہنے کی ہدایت بھی کی۔ایڈیل نے آخری مرتبہ اپنے انسٹاگرام پر دسمبر میں ایک پوسٹ شیئر کی جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا سے غائب نظر آئیں۔ان کی اس نئی پوسٹ میں جو بات سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی وہ یہ تھی کہ گلوکارہ پہلے سے کافی منفرد نظر آئیں۔ایڈیل نے اتنے عرصے میں خاصہ وزن کم کرلیا اور اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے ان کی تعریف کرنے کے ساتھ حیرانی کا اظہار کیا۔البتہ ایڈیل نے اپنی پوسٹ میں وزن کم کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں لکھی۔خیال رہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے برطانوی گلوکارہ کے وزن کم کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں تاہم گلوکارہ نے خود اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔2008 میں ایڈیل کا پہلا البم 19 سامنے آیا، اس وقت انہیں وزن زیادہ ہونے کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar