Breaking News
Home / پاکستان / کے الیکٹرک کی پوری انتظامیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے: چیف جسٹس پاکستان

کے الیکٹرک کی پوری انتظامیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے: چیف جسٹس پاکستان

کے الیکٹرک کی پوری انتظامیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے: چیف جسٹس پاکستان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں بل بورڈز گرنے کے معاملے کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے کے الیکٹرک کے سی ای او کی فوری طلبی کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کراچی کو بنانے والا کوئی نہیں ہے، لوگ آتے ہیں جیب بھر کر چلے جاتے ہیں، شہر کیلئے کوئی کچھ نہیں کرتا، کے الیکٹرک والے بھی یہاں مزے کر رہے ہیں، بجلی والوں نے باہر کا قرضہ کراچی سے نکالا ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ روز 8 ، 10 لوگ کرنٹ لگنے سے مر جاتے ہیں، کسی کی اتنی ہمت کہ وہ کراچی کی بجلی بند کرے، کےالیکٹرک نے اربوں کھربوں کےحساب سے کما لیا ہے، کے الیکٹرک کے ڈائریکٹرز کو گرفتار کیا جائے اور انہیں جیل بھیجا جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کے الیکٹرک کے سی ای او کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، کے الیکٹرک کی پوری انتظامیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، ہم حکم نامہ بھی جاری کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

اساتذہ کے تبادلوں کے اختیارات سی ای اوز کو دینے کا فیصلہ

سی ای او ایجوکیشن اختیارات ملتے ہی ضرورت کے تحت اساتذہ کے تبادلے کرسکیں گے …

ڈومیسائل کا حصول آسان ترین ہوگیا، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے ترامیم

پی فارم ،نوٹری پبلک ٹکٹ کی شرائط کوڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی فائل جمع کروانے کیلئے ختم …

انقلاب لانے والے آپس میں گتھم گتھا ،نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنا دیئے ‘عظمیٰ بخاری

مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں،پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں، …

انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ (ن) لیگ کا ویژن اور ترجیح ہے’ مریم نواز شریف

ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت …

پاکستان کو جون تک دوست ممالک سے لئے گئے قرضوں کی معیاد میں توسیع کرانا ہو گی’ ٹیکس ایڈوائزرز

ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے قرضوں کی معیاد میں توسیع کی پالیسی صرف تین دوست ممالک …

عمران خان ،پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کیلئے جبر ،ظلم کا ہر ہتھکنڈا آزمایا جا چکا ‘ مسرت جمشید چیمہ

طاقت کے نشے میں چُور حکمران جتنے مرضی چوکے چھکے مار لیں عوام جلد ان …

Skip to toolbar