Home / انٹر نیشنل / کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق

کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق

کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق

ٹورنٹو میں رہائش پزیز اعجاز احمد چوہدری ذہنی مریض تھا ، ادویات نہ لینے پر اہل خانہ نے پولیس کی مددطلب کی تھی

ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق ہو گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹورنٹو میں رہائش پزیز اعجاز احمد چوہدری ذہنی مریض تھا اور ادویات نہ لینے پر اہل خانہ نے پولیس کی مددطلب کی تھی۔پولیس اہلکار اعجاز چوہدری کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو اس کے ہاتھ میں چھری تھی جسے دیکھ کر اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کر دی اور وہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کارروائی پر پاکستانی کمیونٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا جب کہ پولیس نے اپنے اہلکاروں کے خلاف تفتیش کا آغازکر دیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان نے دیکھا‘ شہباز شریف

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان …

Skip to toolbar