Home / انٹر نیشنل / کویت کا آج سے تاحکمِ ثانی تمام پروازیں معطل کرنے کااعلان

کویت کا آج سے تاحکمِ ثانی تمام پروازیں معطل کرنے کااعلان

کویت کا آج سے تاحکمِ ثانی تمام پروازیں معطل کرنے کااعلان
وازیں صرف کویتیوں اور ان کے قریبی رشتے داروں کی ملک میں آمد کے لیے محدود ہوجائیں گی
کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کویت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے آیندہ جمعہ سے کویت شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تمام تجارتی پروازیں تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پروازیں صرف کویتیوں اور ان کے قریبی رشتے داروں کی ملک میں آمد کے لیے محدود ہوجائے گی۔البتہ مال بردار طیارے اس فیصلے سے مستثنا ہوں گے۔کویت نے ریستورانوں، کیفے اور خریداری مرکز سمیت عوامی جگہوں پر لوگوں کے اجتماعات پر بھی پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کویتی وزیر داخلہ انس الصالح نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کی نصف شب سے تمام پروازیں معطل کردی جائیں گی،پروازوں کو چلانے اور انخلا کے منصوبے کی تفصیل بعد میں جاری کی جائے گی۔انھوں نے واضح کیا کہ نئے کرونا وائرس کی روک تھام کے ضمن میں کیے گئے تمام فیصلے عارضی ہیں اور حالات وواقعات کی مطابقت سے ان میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کی جائے گی۔کویتی وزیر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض لوگ طبّی تنہائی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی پاسداری نہیں کررہے ہیں،ایسے لوگ قانونی طور پر قابلِ مواخذہ ہوں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar