لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوںشاہ محمود قریشی ، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نے قیادت کے نام اہم خط لکھ دیا ۔ پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ سردست احتجاجی تحریک معطل کر دی جائے ، 27 نومبر اسلام آباد کے قتل عام پر ملک گیر سوگ کا اعلان کیا جائے ،پورے ملک میں گلی محلوں ، وارڈ ، یونین کونسل کی سطح پر تعزیتی اجلاس منعقد اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے ،شہدا ء کے گھروں اور قبروں پر حاضری دی جائے اور اہل خانہ سے تعزیت کی جائے ۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا و سوشل میڈیا پر قتل عام کی مکمل تفصیلات ثبوتوں کے ساتھ پوری شدومد سے پیش کی جائیں ۔ بانی چیئرمین عمران خان کی اجازت سے شہدا ء فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے۔
Check Also
وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …
پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …
غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے
بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …
سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …
سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …