Breaking News
Home / انٹر نیشنل / کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے دو ڈاکٹرز محبت کی زنجیر میں بندھ گئے.

کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے دو ڈاکٹرز محبت کی زنجیر میں بندھ گئے.

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )محبت کی شمع روشن رکھنے والے مصر ی ڈاکٹرز مصباح اور محمد فاہمے نے کورونا وارڈ میں دوران ڈیوٹی ایک دوسرے کو منگنی کی انگو ٹھی پہنا دی ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے شہر منصورہ کے دارلشفا اسپتال میں دو ینگ ڈاکٹرز کورونا وارڈ میں ڈیوٹی کے دوران ایک دوسرے کے گرویدہ ہو ئے اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اسپتال میں ہی مختصر منگنی کی تقریب منعقد کی۔ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بھر کا ساتھ نبھانے والے ڈاکٹرز نے اپنی منتنی کی تقریب کو بھی یادگار بنایا. ڈاکٹر مصباح نے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سْوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ڈاکٹر فاہمے نے ایک مریض کا روپ دھار کر تصاویر بنوائیں .ڈاکٹر مصباح کی فیس بْک پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں تصویروں پر دنیا بھر سے ملنے والے مثبت ردعمل کی توقع نہیں تھی۔مصباح نے اپنی پوسٹ کے ذریعے اپنے دوستوں، چاہنے والوں اور اہل خانہ کا خیریت دریافت کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایسی ہی صورتحال لندن میں پیش آئی تھی جہاں وبائی بیماری کورونا وائرس کے پیش نظر ڈاکٹر اور نرس نے اسپتال ہی میں شادی کر لی تھی۔لندن میں 34 سالہ نرس جین ٹپنگ اور 30 ڈاکٹر انالان نواراتنم کی شادی ہوئی تھی، جہاں اْن کے مہمانوں اور گواہان نے لائیو اسٹریم کے ذریعے آن لائن شادی میں شرکت کی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar