Breaking News
Home / پاکستان / کورونا کی تباہ کاریوں پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے،شہباز شریف

کورونا کی تباہ کاریوں پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے،شہباز شریف

Shahbaz Sharif, brother of ousted Pakistani prime minister Nawaz Sharif, and head of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), addresses a press conference after his brother's sentencing, in Lahore on July 6, 2018. Pakistan's former prime minister Nawaz Sharif was sentenced in absentia to 10 years in prison by a corruption court in Islamabad on July 6, lawyers said, dealing a serious blow to his party's troubled campaign ahead of July 25 elections. / AFP PHOTO / ARIF ALI

کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے کے بعد وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں ‘ شہباز شریف
حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے وزیراعظم صاحب کی کنفیوژن اب تک دور ہوجانی چاہیے تھی’ صدر مسلم لیگ (ن) کا بیان

لاہور(ڈیلی ُاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر اظہار تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اموات کی شرح اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اس بات کا متقاضی ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں اورمشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے ،کوونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعوئوں کو غلط ثابت کرچکی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اصلاح احوال کے لئے نظر ثانی کی جائے اورحالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے وزیراعظم صاحب کی کنفیوژن اب تک دور ہوجانی چاہیے تھی، گھروں میں قرنطینہ 1040ڈاکٹرز ، دیگر طبی عملہ اورہسپتالوں میں زیرعلاج 200کے قریب فرنٹ لائن ورکرزکی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں ۔
شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کورونا سے متاثرہ250ڈاکٹرز اور 98نرسوں سمیت 553ہیلتھ کیئر ورکرزسے یکجہتی کرتے ہیں، متاثرہ 100 خواتین ڈاکٹرز کے جذبے کو سراہتے ہیں ۔ا نہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی اور علاج معالجے کے لئے درربدر کی ٹھوکریں کھا نے والے عوام کی شکایات کا ازلہ کیاجائے ،کورونا وبامیں اضافے کا الزام عوام پر نہ لگایا جائے، انہیں تیار کیاجائے،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar