Home / شوبز / کورونا کیوجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہونےوالے فنکاروں کو نئے پراجیکٹس میں ترجیح دینگے ‘ ٹی این اے پروڈکشن

کورونا کیوجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہونےوالے فنکاروں کو نئے پراجیکٹس میں ترجیح دینگے ‘ ٹی این اے پروڈکشن

ڈیلی پاکستان آن لائن

لاہور: ٹی این اے پروڈکشن کے عہدیدار عمران رضا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے فنکاروں کےلئے جلد مختلف پراجیکٹس لانچ کریں گے ، کورونا وائرس نے شوبز انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے فنکار اپنے گھروں میں بےکار پڑے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی این اے پروڈکشن نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے مالی طور پر مشکلات کا شکار ہونے والے فنکاروں کو اپنے نئے پراجیکٹس میں ترجیح د ی جائے گی اور اس کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی این اے کے سی ای او ذیشان احمد انتہائی درد دل رکھنے والے انسان ہیں اور وہ کسی کو بھی دکھ اور تکلیف کے عالم میں نہیں دیکھ سکتے ۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے مستحق فنکاروں کے گھروں میں راشن پہنچایا اور اب ان کے لئے پراجیکٹس شروع کر نے کابھی ارادہ ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان نے دیکھا‘ شہباز شریف

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان …

Skip to toolbar