Home / شوبز / کورونا کیخلاف عوام کو سب کچھ حکومت کے کندھوں پر ڈالنے کی بجائے خود بھی اپنی ذمہ داری نبھانا ہو گی ‘ شاہدہ منی

کورونا کیخلاف عوام کو سب کچھ حکومت کے کندھوں پر ڈالنے کی بجائے خود بھی اپنی ذمہ داری نبھانا ہو گی ‘ شاہدہ منی

کورونا کیخلاف عوام کو سب کچھ حکومت کے کندھوں پر ڈالنے کی بجائے خود بھی اپنی ذمہ داری نبھانا ہو گی ‘ شاہدہ منی

لاہور( اعتمادنیوز)میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر کوروناوائرس کےخلاف جنگ جیتنی ہوگی اور اس کے خلاف سب سے موثر ہتھیار خود کو گھروں تک محدود رکھنا اورحفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے ۔ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ سب کچھ حکومت کے کندھوں پر ڈالنے کی بجائے خود بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں ۔ سب سے بڑھ کر ہمیں لاک ڈاﺅن کے دوران غیر ضروری طو رپر گھر وںسے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے ۔مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات اپنی استطاعت سے بڑھ کر خرچ کریں اور یہ خدا کی راہ میں دینے کا سب سے بہترین موقع ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں کوروناسے خوفزدہ ہونے کی بجائے مضبوط اعصاب کے ساتھ اس کا مقابلہ کرناہے لیکن اس کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar