Breaking News
Home / پاکستان / کورونا پنجاب پولیس پر بھی حملہ آور ہو گیا.418 اہلکار متاثر

کورونا پنجاب پولیس پر بھی حملہ آور ہو گیا.418 اہلکار متاثر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئی. پنجاب پولیس کے مز ید 8 افسران و اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کی مجموعی تعداد 418 ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق پنجاب میں اب تک پولیس کے 18ہزار816 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 15ہزار921 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ منفی آئے اور 2 روز میں مزید 2 ہزار477 اہلکاروافسران کے ٹیسٹوں کے نتائج آجائیں گے۔پنجاب پولیس میں اب تک کورونا سے 4 اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں جن میں سے 3 کا تعلق لاہور اور ایک کا فیصل آباد سے ہے۔پنجاب پولیس کے اب تک 254 افسران و اہلکار کورونا سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہزار 240 ہوگئی اور ہلاکتوں کی تعداد 497 ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شام کے 93 لاکھ شہریوں کو اس موسم سرما میں خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 29 نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ): شام کے 93 لاکھ شہریوں کو …

Skip to toolbar