Breaking News
Home / انٹر نیشنل / کورونا ویکسین انسانوں پر تجربے کے آخری مرحلے میں داخل

کورونا ویکسین انسانوں پر تجربے کے آخری مرحلے میں داخل

کورونا ویکسین انسانوں پر تجربے کے آخری مرحلے میں داخل

45 افراد جنھیں یہ ویکسین لگائی گئیں ان میں کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بنی ہیں،امریکی دواسازکمپنی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا نے کہاہے کہ ان کی تیارکردہ کورونا ویکسین 27 جولائی سے انسانوں پر تجربے کے آخری مراحل میں داخل ہو جائے گی۔ وہ اس ویکسین کو 30 ہزار افراد پر ٹیسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس کورونا ویکیسن کے انسانوں پر تجربے کے متعلق معلومات کلینکل ٹرائلز نامی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہے سے یہ پتا چلتا ہے کہ یہ تجربات اکتوبر سنہ 2022 تک جاری رہے گے۔امریکی دوا ساز ادارے موڈرنا کی جانب سے حالیہ اعلان نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں ایک تحقیق کے نتائج چھنے کے بعد سامنے آیا ۔

اس تحقیق میں کہا گیا کہ 45 افراد جنھیں یہ ویکسین لگائی گئیں ان میں کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بنی ہیں۔موڈرنا کے ساتھ ساتھ دیگر کمپنیاں بھی کورونا کی ویکیسن بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ تاہم عمومی خیال ہے کہ ویکیسن میں تیار ہونے میں مزید ایک سال کا عرصہ درکار ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پاکستان کے مقبول مگر نامعقول سیاسی لیڈرز

محمد ناصراقبال خان عزت اور شہرت میں زمین آسمان کا فرق ہے لیکن اس کے …

Skip to toolbar