Home / انٹر نیشنل / کورونا وائرس کے پھیلا ؤکے پیشِ نظر سعودی عرب، ترکی، شام، مصر، الجزائر میں کہیں پر عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی

کورونا وائرس کے پھیلا ؤکے پیشِ نظر سعودی عرب، ترکی، شام، مصر، الجزائر میں کہیں پر عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے پھیلا ؤکے پیشِ نظر سعودی عرب، ترکی، شام، مصر، الجزائر میں کہیں پر عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی.کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے استنبول، انقرہ اور کئی شہروں میں کر فیو نافذ کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، الجزائر اور مصر میں نمازِ عید کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے،شام کی حکومت نے بھی ملک میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔شامی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے شامی عوام کو ہدایت کی گئی کہ گھر کے افراد کے ساتھ گھر پر ہی نمازِ عید ادا کی جائے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ملک بھر میں عید پر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ عید پر لاک ڈائون ہفتے سے منگل تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے استنبول، انقرہ اور کئی شہروں میں کر فیو نافذ کیا جا رہا ہے۔ترک صدر کے سابقہ احکامات کے تحت مساجد 29 مئی سے کھولی جائیں گی جبکہ ترکی میں اسکولوں میں پڑھائی ستمبر میں شروع ہو گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar