Breaking News
Home / شوبز / کورونا وائرس ، فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 تاخیر کا شکار، فلم اگلے برس دنیا بھر میں اپریل میں ریلیز کی جائیگی

کورونا وائرس ، فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 تاخیر کا شکار، فلم اگلے برس دنیا بھر میں اپریل میں ریلیز کی جائیگی

کورونا وائرس ، فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 تاخیر کا شکار، فلم اگلے برس دنیا بھر میں اپریل میں ریلیز کی جائیگی
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایکشن سے بھرپور فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کی ریلیز کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی۔کورونا وائرس کی وجہ سے مشہور جاسوسی فلم سیریز جیمز بانڈ کی آنے والی فلم ’ نو ٹائم ٹو ڈائی‘ اور ”بلیک وڈو“ کے بعد اب ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم ”فاسٹ اینڈ فیوریس“ کے نویں ایڈیشن کی ریلیز کی تاریخ بھی آگے منتقل کردی گئی۔کورونا وائرس، جیمز بونڈ کی فلم کی نومبر تک ریلیز روک دی گئی۔فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کو رواں سال عید الفطر یعنی مئی میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر فلم اب اگلے برس دنیا بھر میں اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔دوسری جانب ڈزنی کی پہلی ایشیائی شہزادی پر بننے والی فلم”مولان” اور سائنس فکشن فلم”دی نیو میوٹینٹس” کی ریلیز بھی ملتوی کر دی گئی ہے تاہم نئی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar