Home / شوبز / کورونا وائرس، آرٹس کونسل میں تاحکم ثانی تمام تقریبات منسوخ کردی گئیں، کورونا کے باعث پاکستان فیشن ویک 2020 ملتوی کردیا گیا

کورونا وائرس، آرٹس کونسل میں تاحکم ثانی تمام تقریبات منسوخ کردی گئیں، کورونا کے باعث پاکستان فیشن ویک 2020 ملتوی کردیا گیا

کورونا وائرس، آرٹس کونسل میں تاحکم ثانی تمام تقریبات منسوخ کردی گئیں، کورونا کے باعث پاکستان فیشن ویک 2020 ملتوی کردیا گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پہلے سے طے شدہ تمام تقریبات کو منسوخ کر نے کا اعلان کیا ہے۔آرٹس کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تاحکم ثانی آرٹس کونسل میں کوئی پروگرام یا تقریب اس وقت تک منعقد نہیں ہو گی، جب تک حالات معمول پر نہیں آتے یا حکومت کی طرف سے صورت حال کو کنٹرول کیے جانے کا اعلان نہیں کیا جاتا۔صدر آرٹس کونسل نے کہا کہ ممبران کی صحت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری طرف چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر پاکستان فیشن ویک 2020 ملتوی کردیا گیا۔فیشن پاکستان کونسل (ایف پی سی) کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق پاکستان فیشن ویک 2020 ملتوی کرنے کا فیصلہ ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔تین روزہ فیشن ایونٹ کا انعقاد 9 سے 11 اپریل کو کراچی میں کیا جانا تھا۔فیشن پاکستان کونسل (ایف پی سی) کی چیئر پرسن ماہین خان نے کہا کہ’عالمی وبائی صورتحال کے باعث پاکستان فیشن ویک 2020 کا دوباہ انعقاد کرنے کےلئے سال کے آخر تک صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہم نے اپنے ڈیزائنرز اور اسپانسرز کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور وہ ہمارے اس فیصلے پر متفق ہیں جب کہ ہم سال کے آخر میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کریں گے‘۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar