Breaking News
Home / پاکستان / کورونا لاک ڈاؤن: پاکستان میں آن لائن ہراساں کرنے کے واقعات میں 189 فیصد اضافہ

کورونا لاک ڈاؤن: پاکستان میں آن لائن ہراساں کرنے کے واقعات میں 189 فیصد اضافہ

ہراساں کرنے کے واقعات 74 فیصد خواتین کی جانب سے رپورٹ کیا گیا

کورونا لاک ڈاؤن: پاکستان میں آن لائن ہراساں کرنے کے واقعات میں 189 فیصد اضافہ.
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرسپھیلاؤ کے دوران پاکستان میں گزشتہ دو ماہ میں آن لائن ہراساں کرنے کے واقعات میں 189 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔یہ ڈیٹا سائبر ہراسمنٹ ہیلپ لائن کے ذریعے سے اکھٹا کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ مارچ اور اپریل کے مہینے میں آن لائن ہراساں کرنے کے واقعات میں 189 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ڈیٹا کے مطابق ان آن لائن ہراساں کرنے کے واقعات 74 فیصد خواتین کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے جبکہ 19 فیصد مردوں نے کیسز رپورٹ کیے ہیں۔سائبر ہراسمنٹ ہیلپ لائن پر رپورٹ کیے جانے والے ان واقعات میں تصاویر، ویڈیوز اور دیگر ذاتی معلومات کے ذریعے بلیک میل کرنے کی شکایات شامل ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar