Breaking News
Home / پاکستان / کمشنر سرگودھا کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ ،انسداد کورونا احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا

کمشنر سرگودھا کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ ،انسداد کورونا احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا

کمشنر سرگودھا کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ ،انسداد کورونا احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا

مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں ،سماجی دوری کو یقینی بنایاجائے ، ہدایت

سرگودہا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کمشنر سرگودھا نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کر کے انسداد کورونا احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائیں اور سماجی دوری کو یقینی بنایاجائے جبکہ بیمار افراد کو سفر کی اجازت نہ دی جائے اور لاک ڈاون کے دوران تنخواہ سے محروم کئے گئے نوجوان ملازم کو اس کی تنخواہ ادا کی جائے۔

زرائع کے مطابق کمشنر سرگودھا ڈویڑن ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ ماڈل جنرل بس سٹینڈ سرگودہا کا اچانک دورہ کرکے انسداد کورونا احتیاطی تدابیر کاجائزہ لیا۔کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ کے بہترین نظم ونسق کو سراہا۔انہوں نے ٹرانسپورٹ شیڈ دیکھے اور سینیٹائیزنگ کی سہولیات گاڑیوں میں سماجی دوری کے علاوہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث نئے کرایوں کاجائزہ لیا۔

انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کی کہ وہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائیں اور سماجی دوری کو یقینی بنایاجائے جبکہ بیمار افراد کو سفر کی اجازت نہ دی جائے اور کرایوں کو شیڈول کے مطابق وصول کیا جائے۔انسانی فلاح اور ایثار وقربانی کے جذبے پروان چڑھائے جائیں تاکہ کورونا کی وبا ءاور آفت اللہ ہم سے دور کر لے۔

وہ مختلف بسوں کے اندر گئیں اور سواریوں سے انسداد کورونا او رکرایوں کے بارے استفسار کیا۔انہوں نے گرین وکلین پروگرام کے سلسلہ میں جنرل بس سٹینڈ پر تعمیر کئے گئے پارک کی خوبصورتی اور خوشگوار ماحول پر مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ لاک ڈاون کے دوران تنخواہ سے محروم کئے گئے نوجوان ملازم کو اس کی تنخواہ ادا کی جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar