شہدائے کشمیر کی قربانیاںضرور رنگ لائیںگی ‘ عتیق الرحمان، عبد اللطیف ملک،ریاض احمد، اعجاز الرحمان
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کشمیریوں کی آزادی کے لئے لازوال جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے کشمیر کی قربانیاںایک دن ضرور رنگ لائیںگی ۔ چیئرمین میاں عتیق الرحمان ،پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، وائس چیئرمین ریاض احمد ، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان، سینئر رہنما عثمان اشرف ،سعید خان،اکبر ملک،میجر (ر) اختر نذیر،کامران رضی،شاہد حسن شیخنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم کسی لمحے بھی اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو فراموش نہیں کرسکتی ، پانچ فروری کے دن کو بھرپور عزم کے ساتھ منانے کا مقصد عالمی برادری کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں پاکستانی قوم کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت سے آگاہ کرنا ہے ۔ پی سی ایم ای اے کے رہنمائوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اس لئے اس کی غیر معمولی اہمیت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ۔ کشمیر ی کئی نسلوں سے اپنے خون سے آزادی کی تحریک کی آبیاری کر رہے ہیں اور ان شااللہ ان کی قربانی رائیگاںنہیں جائے گی ۔
