Breaking News
Home / پاکستان / کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے،صدر عارف علوی

کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے،صدر عارف علوی

کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے،صدر عارف علوی

کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے،کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ترکی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے جاری کئے گئے نغمے سے متعلق اپنے ایک ٹویٹ میں صدرمملکت نے نغمے کشمیر میرا نام ہے کو شئیر کرتے ہوئے ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ اس نغمے کو دیکھاجائے اور شئیر کیا جائے۔

اس نغمے میں کشمیریوں ہر بھارتی مظالم ،کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور ان کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ س نغمے کو ترکی کے ترگئے ایورن نے لکھا ہے اورڈیلا مائیلس نے گایا ہے۔ اس نغمے کی تیاری میں ترکی کی پارلیمنٹ کے رکن ابابوسکو نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar