Home / پاکستان / کسی مشیریا معاون خصوصی نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے، مصطفی نواز کھوکھر

کسی مشیریا معاون خصوصی نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے، مصطفی نواز کھوکھر

کسی مشیریا معاون خصوصی نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے، مصطفی نواز کھوکھر

مبینہ طور پر کابینہ میں موجود کئی مشیر پاکستان میں ٹیکس فائلرز بھی نہیں، مصطفی نوازکی ٹوئٹ پر مصدق ملک کا تبصرہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ کابینہ کے فیصلے کے باوجود کسی مشیر یا معاون خصوصی نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ کا بینہ کے فیصلے کے باوجودکسی مشیریا معاون خصوصی نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے اور نہ کسی معاون خصوصی یا مشیر نےاب تک اپنی شہریت بھی ظاہر کی۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی ٹوئٹ پر مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرمصدق ملک کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مبینہ طور پر کابینہ میں موجود کئی مشیر پاکستان میں ٹیکس فائلرز بھی نہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر مصدق ملک نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جو پاکستان میں ایک دھیلے کا ٹیکس نہیں دیتے، وہ عوام پر ٹیکس لگائیں گے، بھئی کمال بجٹ ہو گا، حیرت ہے۔مصدق ملک کے ٹوئٹ پر پی پی پی کے مصطفی نواز کھوکھر ک ی جانب سے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کیا کہہ رہے ہیں ڈاکٹرصاحب؟ مشیر خزانہ حفیظ شیخ پاکستان میں ٹیکس گزارنہیں ہیں ؟

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar