Breaking News
Home / شوبز / کسی بھی شادی شدہ اداکارہ کےلئے شوبز اور فیملی میں توازن رکھنا انتہائی مشکل ہے لیکن میں نے یہ ہنر سیکھ لیا ہے، ثنا فخر

کسی بھی شادی شدہ اداکارہ کےلئے شوبز اور فیملی میں توازن رکھنا انتہائی مشکل ہے لیکن میں نے یہ ہنر سیکھ لیا ہے، ثنا فخر

کسی بھی شادی شدہ اداکارہ کےلئے شوبز اور فیملی میں توازن رکھنا انتہائی مشکل ہے لیکن میں نے یہ ہنر سیکھ لیا ہے، ثنا فخر

بچے مستقبل میں کس شعبے میں جائیں گے یہ ان کی مرضی ہے‘ انٹر ویو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور اداکارہ ثنا فخر نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور اس میں غفلت برتنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،کسی بھی شادی شدہ اداکارہ کےلئے شوبز اور فیملی میں توازن رکھنا انتہائی مشکل ہے لیکن میں نے یہ ہنر سیکھ لیا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں ثنا فخر نے کہا کہ اولاد ہمارا اثاثہ ہے اور میں ان کی ایسی تربیت کرنا چاہتی ہوں جس سے یہ اچھے انسان بنیں ، بڑھتی عمر کے بچوں کےلئے ماں باپ کی توجہ نا گزیر ہے بصورت دیگر ایسے نتائج نکلتے ہیں جس کی وجہ سے انسان کوساری زندگی پچھتانا پڑتا ہے ۔ ثنافخر نے کہا کہ میرے بچے میری ترجیح ہیں اور ان سے متعلق امور پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جس میں ان کی تعلیم اور تربیت سر فہرست ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بچے زندگی میں کامیابیاں حاصل کریں لیکن جہاں تک بچے مستقبل میں کس شعبے میںجائیں گے یہ ان پر منحصر ہے لیکن ماں باپ ہونے کی حیثیت سے انہیں اپنی مشاورت ضروردیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar