Breaking News
Home / صفحۂ اول / کرکٹ بورڈ کاقومی ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ ،ڈاکٹر سہیل سلیم کاٹیم مینجمنٹ میںشامل ہونے کا امکان

کرکٹ بورڈ کاقومی ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ ،ڈاکٹر سہیل سلیم کاٹیم مینجمنٹ میںشامل ہونے کا امکان

کرکٹ بورڈ کاقومی ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ ،ڈاکٹر سہیل سلیم کاٹیم مینجمنٹ میںشامل ہونے کا امکان

محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی ،کرکٹ بورڈ نے تصدیق کر دی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ،دوسری طرف محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حساس صورتحال میں ٹیم مینجمنٹ میں ڈاکٹر کی شمولیت ضروری قرار دی گئی جس کے بعد انگلینڈ کے دورے کے دوران ڈاکٹرز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیم نے انگلینڈ میں کم از کم 10 ہفتے گزارنا ہیں، انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں کے علاوہ سکواڈ میں بھی 40 افراد ہو سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل دورے، زیادہ لوگوں اور کورونا کی حساس صورتحال میں دستے کے ہمراہ ڈاکٹر ضروری قرار دیا گیا، پی سی بی میڈیکل شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم مینجمنٹ میںشامل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سکواڈ 25 یا زائد کھلاڑی ہوں گے، انگلینڈ کرکٹ حکام سے ٹیلی کانفرنس میں فیصلہ ہو گا۔ ٹیلی کانفرنس میں ہی پاکستان ٹیم کے انگلینڈ جانے کی تاریخوں پر بات ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ سے جولائی کے اوائل سے پہلے وہاں پہنچے کی درخواست کی ہوئی ہے، قومی سلیکشن کمیٹی ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کرے گی جس کے لیے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کوچز کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ممکنہ کھلاڑیوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق ویڈیو لنک پر سلیکٹرز سے مشاورت کریں گے۔دوسری طرف محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بناءپر دورہ انگلینڈ پر روانگی سے معذرت کرلی ہے۔ محمد عامر نے اگست میں اپنے بچے کی پیدائش اور حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بنا ءپر دورے سے معذرت کی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar