Home / صفحۂ اول / کرکٹر عمراکمل کے خلاف سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک ملزم کراچی سے گرفتار

کرکٹر عمراکمل کے خلاف سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک ملزم کراچی سے گرفتار

کرکٹر عمراکمل کے خلاف سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک ملزم کراچی سے گرفتار

ڈیلی پاکستان آن لائن
لاہور: کرکٹر عمراکمل کے خلاف سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے گھر سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضہ میں لے لیا گیا۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق کرکٹر عمراکمل کے خلاف سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم بکی ساجد عرف بانڈ کے گھر سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوا جس کوقبضہ میں لے لیا گیا۔ساجد کے نیٹ ورک میں چارلی عرفان اور عرفات سامل ہیں۔ملزمان کو بعض پولیس اہلکاروں کی بھی مدد حاصل ہے،گروہ کا ماسٹر مائنڈ عاطف ڈالر ہے جو تاحال منظر عام سے غائب ہے جس کی تلاش میں سکیورٹی اہلکار مصروف عمل ہیں۔ ملزم کااصلی نام آفتاب احمد ولد عبدالروف ہے۔ گرفتار نہ کئے جانے والے دیگر ملزمان میں وقاض عرف پرنس،لال چنداورروی کمار شامل ہیں۔ملزمان دیگر ملکوں سے ویب پورٹلز کے ذریعے رابطے میں تھے،فنڈزحوالہ مرچنٹس کے ذریعے منتقل کئے جاتے تھے جس کی تحقیقات جاری ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان نے دیکھا‘ شہباز شریف

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان …

Skip to toolbar