Breaking News
Home / Uncategorized / کرپٹ عناصر احتساب کےلئے تیار رہیں، ہمایوں اختر خان

کرپٹ عناصر احتساب کےلئے تیار رہیں، ہمایوں اختر خان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ نام نہاد ”تجربہ کار ”مسلم لیگ نواز کے اکنامک ماڈل سے صرف تباہی پھیلی ، روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ویلیو رکھا گیا اور جب وہ اپنی اصل سطح پر آیا تو قوم کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ، تاریخ میں پہلی حکومت تھی جس نے انتہائی بلند شرح سے 14ارب ڈالر کے کمرشل قرضے لے رکھے تھے ،حکومت کورونا وباء سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پر عزم ہے ۔ پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ قومی احتساب بیورو خود مختار ادارہ ہے اور حکومت کا اس پر کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے ۔ موجودہ دور میں حکومت نے احتساب کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں اور ہم اس عمل میں ہرگز کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ اگر نیب کے قانون میں جھول تھی تو پھر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے ادوار میںکیوں اس میں تبدیلی نہ کی۔ ماضی میں قومی احتساب بیورو کے ادارے کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا گیا لیکن ہم ایسی کسی روایت کو پروان نہیں چڑھائیں گے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما میڈیا میں اپنی تجربہ کاری کا واویلا کرتے نہیں تھکتے لیکن ان کے اکنامک ماڈل سے صرف ملک میں تباہی پھیلی ، اپنی وقتی واہ واہ کیلئے روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ریلیو رکھا گیا اور جب یہ اپنی اصل سطح پر آیا تو قوم کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ، قوم نام نہاد تجربہ کاروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar