Breaking News
Home / پاکستان / کرونا کیسز: اسد عمر اپنی نالائقی اور نااہلی کا اعتراف کریں،آصف کرمانی

کرونا کیسز: اسد عمر اپنی نالائقی اور نااہلی کا اعتراف کریں،آصف کرمانی

کرونا کیسز: اسد عمر اپنی نالائقی اور نااہلی کا اعتراف کریں،آصف کرمانی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اسد عمر کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کی پیشین گوئی کے ساتھ ساتھ اپنی نالائقی اور نااہلی کا بھی اعتراف کریں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ان جیسے افلاطونوں نے مکمل لاک ڈاون کی بجائے سمارٹ لاک ڈاون کر کے عوام کو موت کے منہ میں دھکیلا- انہوںنے کہاکہ کاش مارچ کے آغاز میں دوہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈاون کر دیا جاتا تو آج کرونا کا گراف نیچے آ چکا ھوتا- انہوںنے کہاکہ عوام تاخیر سے لاک ڈاون کرنے کے حکومتی فیصلے کو بھگت رہی ہے-

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

آسٹریلیا نے حزب اللہ کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

آسٹریلیا نے حزب اللہ کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا کینبرا(ڈیلی …

Skip to toolbar