کرونا وائرس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی
گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں کرونا وائرس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 55 فیصد کمی ہوئی۔اعدادوشمارکے مطابق ڈیزل کی فروخت میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 31 فیصد ، فرنس آئل کی فروخت میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 62 فیصد کمی ہوئی۔مارچ کے آخری 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 40 فیصد کمی ہوئی، مارچ کے آخری 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 26 ہزار ٹن یومیہ رہی، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 13 فیصد کی کمی آئی۔آئل انڈسٹری ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی عالمی طلب میں نمایاں کمی آئی ہے۔
#کروناوائرس, #پیٹرولیم, #مصنوعات, #فروخت, #کمی,