Home / صحت / کرونا وائرس کہاں سے شروع ہوا؟عالمی ادارہ صحت کا تحقیقات از سر نو کروانے کا فیصلہ

کرونا وائرس کہاں سے شروع ہوا؟عالمی ادارہ صحت کا تحقیقات از سر نو کروانے کا فیصلہ

LKS 20210830 A medical worker collects a sample to be tested for the Covid-19 coronavirus ahead of the new semester at a primary school in Shenyang in China's northeastern Liaoning province on August 30, 2021. (Photo by STR / AFP) / - LEHTIKUVA / AFP

کرونا وائرس کہاں سے شروع ہوا؟عالمی ادارہ صحت کا تحقیقات از سر نو کروانے کا فیصلہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے یہ جاننے کے لیے کہ کرونا وائرس کہاں سے شروع ہواتحقیقات کو از سر نو کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نئے شواہد کی تلاش کے لیے 20 سائنسدانوں کی ٹیم کی تشکیل شروع کر دی ہے۔ وال سٹریٹ جنرل میں چھپی ایک رپورٹ کے مطابق نئی تحقیقات ڈبلیو ایچ او کی ابتدائی تحقیقات کے بعد سامنے آئی ہیں کہ چینی سائنسدانوں کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا وائرس کی اصلیت کے بارے میں اہم سوالات کے جواب دینے کے لیے ناکافی تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائنسدانوں کی نئی ٹیم ، جس میں لیبارٹری سیفٹی اور بائیو سکیورٹی سمیت جینیاتی ماہرین شامل ہوں گے یہ جانچنے کی کوشش کریں گے کہ آیا یہ کرونا وائرس کسی لیب سے تیار کیا گیا تھا یا نہیں۔مزید برآں، سائنسدانوں کی یہ ٹیم مستقبل میں نئے وائرس کے پھیلنے سے انسانی رویوں پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar