Breaking News
Home / پاکستان / کرونا وائرس خدشات کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز/ متعدد بنچز تحلیل

کرونا وائرس خدشات کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز/ متعدد بنچز تحلیل

کرونا وائرس خدشات کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز/ متعدد بنچز تحلیل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرونا وائرس خدشات کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں قبل از وقت موسم گرما کی چھٹیاں شروع ہوں گی، ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردےاگےا ۔قومی اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سمیت دیگرز کے نیب مقدمات کی سماعت کے لئے نیا دورکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

نیب اور انسداد دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لئے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ تشکیل دےاگےا ۔پرنسپل سیٹ پر 6 ڈویژن اور 19 سنگل بنچز سماعت کریں گے۔ڈویژن بنچ نمبر 1چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس شجاعت علی خان پر مشتمل ہوگا۔چیف جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بینچ نمبر نمبر 2 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ہوگا۔ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا ، ڈویژن بنچ نمبر 4 جسٹس شاہد بلال حسن اورجسٹس عاصم پرمشتمل ہوگا۔ڈویژن بینچ نمبر 5 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس سردار احمد نعیم شامل ہیں۔ڈویژن بنچ نمبر6 میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔دورکنی بنچز پیر سے جمعرات تک کیسز کی سماعت کریں گے ۔دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچز میں بھی شامل ہوں گے۔عدالتوں میں سماجی فاصلے،سینی ٹائزر لگانے اور ماسک پہننے کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar