Breaking News
Home / پاکستان / کرونا وائرس: فیملی گروپ فاروق آباد کا ماہانہ بنیادوں پر غریب اور نادار لوگوں میں راشن تقسیم

کرونا وائرس: فیملی گروپ فاروق آباد کا ماہانہ بنیادوں پر غریب اور نادار لوگوں میں راشن تقسیم

کرونا وائرس جیسی مہلک مرض کی وجہ سے اس وقت پورے ملک میں عجیب کیفیت کا سماں

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیملی گروپ فاروق آباد ماہانہ بنیادوں پر غریب اور نادار لوگوں میں راشن تقسیم کر رہا تھا لیکن کرونا وائرس جیسی مہلک مرض کی وجہ سے اس وقت پورے ملک میں عجیب کیفیت کا سماں ہے، کاروبار بند ہیں دیہاڑی دار مزدور جن کا معاشی بدحالی سے پہلے ہی بہت مشکل سے چولہا جلتا تھا اب ان محنت کشوں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں ان سب حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیملی گروپ نے فاروق آباد کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ محنت کشوں کی داد رسی کیلئے ہنگامی راشن کی تقسیم کو عمل میں لایا گیا اور پہلے مرحلے میں تقریباً 400 گھرانوں تک راشن پہنچایا گیا جس میں آٹا، چاول، دالیں، گھی اور چینی شامل ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ جناب شبیر حسین بٹ اور چیف آفیسر بلدیہ فاروق آباد جاوید چوہان صاحب نے موقع پر پہنچ کر کام کا جائزہ لیا اور فیملی گروپ کے اس فلاحی کام کو بے حد سراہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیملی گروپ نے جس منظم انداز میں ہر مستحق تک رسائی حاصل کی اور ان کی سفید پوشی کا خیال رکھتے ہوئے ا±ن کو یاد رکھا یہ قابلِ تحسین ہے-

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar