Breaking News
Home / انٹر نیشنل / کرونا وائرس: برطانیہ میں گھر بیٹھے تھوک کے ذریعے ٹیسٹ کرنے کا تجربہ

کرونا وائرس: برطانیہ میں گھر بیٹھے تھوک کے ذریعے ٹیسٹ کرنے کا تجربہ

کرونا وائرس: برطانیہ میں گھر بیٹھے تھوک کے ذریعے ٹیسٹ کرنے کا تجربہ

تھوک سے ٹیسٹ کرنے کا طریقہ لوگوں کے لیے بہت آسانی پیدا کرے گا،ماہرین کا خیال

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق ایک ایسے ٹیسٹ کا تجربہ کیا جا رہا ہے جس سے لوگ گھر بیٹھے اپنے تھوک پر ٹیسٹ کرنے سے یہ جان سکیں گے کہ وہ اس وائرس سے متاثر تو نہیں ہیں۔

اس ٹیسٹ کے لیے سواب جیسے طریقے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس ٹرائل میں 14 ہزار سے زائد افراد سمیت ضروری خدمات سرانجام دینے والے ورکرز اور ان کے ساتھ رہنے والے لوگ شامل ہوں گے۔ساتھ ہمپٹن یونیورسٹی کا یہ تجربہ چار ہفتوں تک جاری رہے گا اور ماہرین کو امید ہے کہ تھوک سے ٹیسٹ کرنے کا طریقہ لوگوں کے لیے بہت آسانی پیدا کرے گا۔

سواب کا طریقہ قدرے تکلیف دہ ہے اور اسے ناک یا گلے میں اندر تک لے جانا پڑتا ہے۔اس تجرے میں شامل یونیورسٹی کے عملے کے کچھ افراد اپنے ہفتے بھر کے تھوک کے نمونے لیب کو مہیا کریں گے۔ماہرین کے خیال میں اس طریقے سے ایک گھنٹے کے اندر ٹیسٹ کے نتائج گھر بیٹھے حاصل کیے جا سکیں گے۔ اس وقت سواب کے طریقے سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پر خاصا وقت صرف ہو جاتا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar