Breaking News
Home / پاکستان / کرنل انعام الرحیم کی رہائی کےخلاف حکومتی اپیل ،سپریم کورٹ نے حکومت جواب جمع کروانے کےلئے عید تک مہلت دیدی

کرنل انعام الرحیم کی رہائی کےخلاف حکومتی اپیل ،سپریم کورٹ نے حکومت جواب جمع کروانے کےلئے عید تک مہلت دیدی

کرنل انعام الرحیم کی رہائی کےخلاف حکومتی اپیل ،سپریم کورٹ نے حکومت جواب جمع کروانے کےلئے عید تک مہلت دیدی

ڈیلی پاکستان آن لائن

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کرنل (ر)انعام الرحیم کی رہائی کےخلاف حکومتی اپیل پر سماعت کے دور ان حکومت جواب جمع کروانے کےلئے عید تک مہلت دیدی ۔ بدھ کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی جانب سے اضافی دستاویزات جمع کروائی گئی ہیں، اضافی دستاویزات پر جواب جمع کروانے کے لیے وقت درکار ہے۔ عدالت نے حکومت کو جواب جمع کروانے کے لیے عید تک مہلت دے دی۔ عدالت نے کہاکہ مقدمے کو عید کے بعد تین رکنی بینچ سنے گا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی گئی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا

واشنگٹن: 9 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی …

Skip to toolbar