لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ کردار کی مناسبت سے ملبوسات کااستعمال ڈرامے کا لازمی جزو ہے اور اس کے بغیر کردار کی حقیقت کو نہیں سمجھا یا جا سکتا ، اگر کسی ڈرامے میں ایک فنکار نے امیر کبیر شخص کا کردارنبھانا ہے لیکن اسے معمولی کپڑے پہنا دئیے جائیں تویہ کردار اپنا اثرقائم نہیں کر سکے گا ۔
ایک انٹر ویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ ٹی وی ڈرامے کی کہانی کے مطابق اداکاروں کو لباس زیب تن کرنا ہوتا ہے اور اگر اس پر توجہ نہ دی جائے تو پراجیکٹ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔انہوںنے کہا کہ اگر آ پ کا چہرہ خوبصورت ہے اور آپ کو اداکاری پر بھی عبور حاصل ہے تو یہ سونے پر سہاگہ جیسا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے کامیڈی ادا کاری کرنے میں مزہ آتا ہے ۔