Breaking News
Home / پاکستان / کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے حکومت 2 نئے گرڈ اسٹیشن لگائے گی، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے حکومت 2 نئے گرڈ اسٹیشن لگائے گی، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے حکومت 2 نئے گرڈ اسٹیشن لگائے گی، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب
وفاقی حکومت کا کے الیکٹرک کو مزید 200 میگاواٹ بجلی دینے کا اعلان

کے الیکٹرک کا معاملہ کئی سالوں سے ہے، نیشنل گریڈ سے مزید بجلی درکار ہے، ہم کے ای کو 200 میگاواٹ مزید بجلی دیں گے،وفاقی وزیر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب نے کے الیکٹرک کو مزید 200 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا کہ کے الیکٹرک کا معاملہ کئی سالوں سے ہے، اسے نیشنل گریڈ سے مزید بجلی درکار ہے، ہم کے ای کو 200 میگاواٹ مزید بجلی دیں گے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کے الیکٹرک کے مسائل حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 2 مزید گریڈ اسٹیشن بنائے جائیں گے، حکومت کے الیکٹرک کے معاملات کو باریک بینی سے مانیٹر کر رہی ہے اور کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک معاہدے پر عمل درآمد کیوں نہیں کر رہی ہے، سندھ سے نیپرا میں موجود ممبر اپنےاختیارات استعمال نہیں کر رہے، نیپرا میں سندھ کا نمائندہ حکومت سندھ نے نامزد کیا ہے، سندھ حکومت اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبرز نے کراچی میں اکثریت حاصل کی، ہمیں عوام کے مسائل کا ادارک ہے اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، ہم کراچی کی عوام کو جوابدہ ہیں۔

عمر ایوب نے کراچی میں کرنٹ سے حادثات کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بارش کے بعد اموات پانی کھڑا ہونے سے ہوتی ہیں، بارش کے بعد شہر میں پانی جمع ہونے کا ذمہ دار کون ہے، شہر سے پانی نکالنے کے لیے مشینری بجلی سے نہیں ڈیزل سے چلتی ہے، کراچی میں نکاسی آب کا نظام برباد ہو چکا ہے، حکومت سندھ نے بل صفائی کیوں نے کرائی، علی زیدی کہہ کہہ کر تھک گئے سندھ حکومت نے توجہ نہیں دی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar