Home / پاکستان / کراچی سے خیبر تک لگائے گئے پودے کاریکارڈ دستیاب ہوگا، عثمان ڈار

کراچی سے خیبر تک لگائے گئے پودے کاریکارڈ دستیاب ہوگا، عثمان ڈار

کراچی سے خیبر تک لگائے گئے پودے کاریکارڈ دستیاب ہوگا، عثمان ڈار

اپوزیشن ارکان اپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرکے گھر بیٹھے پودے گن سکیں گے، معاون خصوصی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کراچی سے خیبر تک لگائے گئے ایک ایک پودے کا لائیو ریکارڈ دستیاب ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اکثر اپوزیشن ارکان کو بھی پودے گننے کا شوق رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان اپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرکے گھر بیٹھے پودے گن سکیں گے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے افسران بھی موبائل میں شجرکاری مہم کا ریکارڈ رکھیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز …

Skip to toolbar