کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے خلاف بڑا فیصلہ، مذاکرات ختم، طاقت استعمال کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ طاقت سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کسی بھی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا اور کالعدم تنظیم سے مذاکرات بھی نہیں کیے جائیں گے۔حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے تشدد کا راستہ نہیں اپنانے دیا جائے گا، کالعدم تنظیم کی جانب سے احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کالعدم تنظیم کے مظاہرین کو جی ٹی روڈ پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ٹی ایل پی کے احتجاجی مارچ پر بریفنگ دی گئی، جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ طاقت سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کسی بھی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا اور کالعدم تنظیم سے مذاکرات بھی نہیں کیے جائیں گے۔
Tags #Death #Dialogues #Force #ImranKhan #PrimeMinister #Protest #PunjabPolice #StateMachinery #Tehreek_e_labaikPakistan
Check Also
ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے
آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …