زمین ڈاٹ کام،یو بی سپورٹس،نوا میڈ،مونڈے گروپ کی ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)کارپویٹ چیلنج کپ کے چھٹے ایڈیشن کے سلسلہ میںکھیلے گئے رائونڈ میچز میں نیٹ سول،جاز ،نوا میڈ اور ایف بی آر کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔علی گڑھ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلئے گئے پہلے میں میچ میں نیٹ سول نے کامیابی حاصل کی ۔ نیٹ سول کی ٹیم نے 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 174رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترنے والی زمین ڈاٹ کام 9وکٹیں گنوا کر 141رنز بنا سکی ۔ اسی گرائونڈ میں کھیلے گئے دو سرے میچ میں جاز اور یو بی سپورٹس کی ٹیمیں مد مقابل آئیں جس میں جاز نے کامیابی سمیٹی ۔ جاز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 200کا ہندسہ جوڑا جبکہ یو بی سپورٹس کی ٹیم 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 163رنز بناکر ہمت ہار گئی ۔اتفا ق کرکٹ گرائونڈ ما ڈل ٹائون میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ایل سی آئی نے نوا میڈ کی ٹیم کو پچھاڑ دیا ۔ ایل سی آئی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147رنز کا ہدف دیا جسے نوا میڈ کی ٹیم نے بآسانی حاصل کر لیا ۔ اسی مقام پر کھیلے گئے دو سرے میچ میںایف بی آر اور مونڈے گروپ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں ۔ایف بی آر کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 213رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں مونڈے گروپ کی ٹیم صر ف108رنز بنا سکی۔
