Home / انٹر نیشنل / ڈیموکریٹ رہنما جو بائیڈن نے سیاہ فاموں سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی

ڈیموکریٹ رہنما جو بائیڈن نے سیاہ فاموں سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی

ڈیموکریٹ رہنما جو بائیڈن نے سیاہ فاموں سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈیموکریٹ رہنما جو بائیڈن نے سیاہ فاموں سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے ریڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کوئی سیاہ فام شخص اس الجھن کا شکار ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ ڈالے یا بائیڈن کو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سیاہ فام نسل سے تعلق نہیں رکھتا . تاہم جو بائیڈن نے اپنے بیان کے چند گھنٹے بعد ہی ایک اور بیان میں سیاہ فاموں سے معذرت کرلی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے نامزدگی اور انتخابات میں ان کی کامیابی کا سہرا بھی سیاہ فاموں ہی کے سر ہے۔جو بائیڈن نے کہاکہ وہ صرف یہ کہنے کی کوشش کررہے تھے کہ انہوں نے سیاہ فاموں کے ووٹ کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar