Breaking News
Home / صفحۂ اول / ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے لیے انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بالر ڈیرن گف کی بطورر ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی ہیں۔ ڈیرن گف ایک بار پھر اپنے اس رول کو ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے اس سے قبل بھی گلوبل سپر لیگ 2024ء کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کیا تھا ،گلوبل سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کی ٹیم نے ان کی نگرانی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن ہی میں فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ 54 سالہ ڈیرن گف نے کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا ہے ،1994ء سے 2006ء تک انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، ڈیرن گف ون ڈے میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اور تمام فارمیٹس میں چار ٹاپ بالرز میں سے ایک تھے۔ ریٹائر ہونے کے بعد گف نے میڈیا میں بطورکرکٹ مبصر کام کیا اس کے بعد انہوں نے کوچنگ اور کرکٹ کے انتظامی امور کو بھی سنبھالا انہوں نے 2020ء میں انگلینڈ کے بالنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات دیں اور بعد میں یارکشائر میں کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پربھی کام کیا۔ہیڈ کوچ ڈیرن گف کا کہنا ہے کہ میں لاہور قلندر کے ساتھ دوبار کام کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ٹیم کا جذبہ اور توانائی شاندار ہے جبکہ اس کا ناقابل یقین فین بیس ایسی چیز ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ پی ایس ایل ایک زبردست پلیٹ فارم ہے جس میں قلندرز جیسی ایک شاندار ٹیم موجود ہے، اور میں قلندرز کو اس سیزن میں کامیابی کی ایک نئی بلندیوں پر پہچانے کے لیے تیار ہوں۔ مجھے اس اسکواڈ کی صلاحیت پر یقین ہے اور ہم مل کر قلندرز کو کامیابی دلانے اور اپنے مداحوں کا فخر بننے لیے سخت محنت کریں گے۔ اپنے مداحوں کی زبردست حمایت کے ساتھ ہم اس سیزن میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ڈیرن گف ایک شاندار لیڈر ہیں جو صحیح معنوں میں لاہور قلندرز کی ثقافت اور روح کو سمجھتے ہیں۔ گلوبل سپر لیگ کے دوران ان کی خدمات بہت قیمتی تھیں، ایچ بی ایل پی ایس ایل 10میں ہماری ٹیم کی ان کی قیادت میں کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ کھیل کے لیے ان کے جنون اور تجربے میں ہمیں یقین ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی ترغیب دیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

Skip to toolbar